اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،امریکی حکام کے مطابق رواں ہفتے اردن میں کم از کم دو فوجی اڈوں پر ہونے والے ایرانی حملوں میں چند امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
سی بی ایس نیوز نے متعدد امریکی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ حملوں کے دوران امریکی اہلکار اپنے اڈوں پر موجود تھے اور دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہوئے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کسی امریکی یا اردنی فوجی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی، تاہم زخمیوں کی تعداد یا ان کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی جنگی طیارے معمول کے مطابق اردن کی فوجی تنصیبات اور اڈوں کو اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ